تازہ ترین
پاکستان کی اقتصادی شرح 5.5 فیصد سے ترقی کرے گی، عالمی بینک

پاکستان کی اقتصادی شرح 5.5 فیصد سے ترقی کرے گی، عالمی بینک

اسلام آباد (10 جنوری 2018) عالمی بینک نے ایک بار پھر پاکستان کی اقتصادی ترقی کے ہدف کے حصول میں ناکامی کی پیشگوئی کردی۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستانی معیشت 6 فیصد کے مقررہ ہدف کے بجائے ساڑھے 5 سے ترقی کر پائے گی۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کی گئی عالمی معیشت پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں تاہم معاشی سرگرمیوں میں حالیہ تیزی کے باوجود اقتصادی ترقی آئندہ مالی سال بھی 6 فیصد تک نہیں پہنچ پائے گی۔ رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی رفتار ساڑھے 5 فیصد اور آئندہ مالی سال کے دوران 5.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ان ایشیائی ممالک میں شامل ہے جہاں درآمدات میں تیز رفتار اضافہ ہوا اور برآمدات کم ہوئی ہیں۔ مالی خسارہ کو پاکستان کی معیشت کے لیے بڑا خدشہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی پی میں کرنٹ اکاونٹ خسارے کا تناسب ڈیڑھ فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد سے تجاوز کرگیا ہے۔

عالمی بینک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے سی پیک کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم بہتری کے باجود پاکستان خطے کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پھنسے ہوئے قرضوں کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ٹوئٹس یا دھمکیوں سے پاکستان کو زیر نہیں کیا جاسکتا، نیویارک ٹائمز

لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

Comments are closed.

Scroll To Top