تازہ ترین
پاکستان کو درست سمت میں لے جانے کا وقت آچکا ہے، مریم نواز

پاکستان کو درست سمت میں لے جانے کا وقت آچکا ہے، مریم نواز

لاہور: (23 نومبر 2017) مریم نواز شریف نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کودرست سمت میں لے جانے کا وقت آچکا ہے۔ منتخب وزیراعظم کو نااہل کر کےووٹوں کا مذاق اڑایا گیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنےکہا ہےکہ پاکستان کودرست سمت میں لے جانے کا وقت آچکا ہے۔ منتخب وزیراعظم کونااہل کرکےعوام کےووٹوں کامذاق اڑایا گیا۔ نااہلی کی سزا ہو چکی، اب کسی بات کا ڈر نہیں۔ نواز شریف ایک نظریہ بن کرگھر گھر پھیل چکا ہے۔

انہوں نےکہاکہ حق کیلئے لڑنا آسان نہیں۔ اس لڑائی میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو والد کا درجہ دیتے ہیں۔ وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ شہباز شریف کا اپنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی استشنیٰ سے متعلق نئی درخواست جمع

نظریے کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، مریم نواز

Comments are closed.

Scroll To Top