تازہ ترین
پاکستان کوکرپشن سےپاک بنانے کیلئےپرعزم ہیں،چیئرمین نیب

پاکستان کوکرپشن سےپاک بنانے کیلئےپرعزم ہیں،چیئرمین نیب

اسلام آباد(12اکتوبر، 2018)چیئرمین قومی احتساب بیورو( نیب) جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال نےکہاہےکہ پاکستان کوکرپشن سےپاک بنانے کیلئےپرعزم ہیں جبکہ ملک میں کوئی قانون سے بالاترنہیں ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال کی زیرصدارت نیب کااعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔ چیئرمین نیب کااجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ کوئی قانون سےبالاترنہیں،کرپشن کے خلاف نیب کی زیروٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اورملک بھر میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلاامتیازکارروائی جاری رکھی جائے گی۔چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ مستقبل کےلیے نیب ملک کو کرپشن سے پاک بنانے کے لئے مزید اقدامات کررہی ہے تاکہ کوئی بھی ملکی دولت لوٹتے ہوئے سوبارسوچے۔

ان کاکہناتھا پاکستان چین کی طرح کرپشن کے خلاف اقدامات کرناچاہتاہے تاکہ پاکستان بھی جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکے۔

اجلاس کے بتایاگیاکہ پاکستان اورچین کےنمائندوں نےکرپشن کے خاتمہ کیلئےمفاہمت کی یادداشت پردستخط کردیئےہیں۔ اجلاس کو اس بات سے بھی آگاہ کیاگیاکہ نیب نےاسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

چیئرمین نیب نے کرپشن کے 9 کیسز کی انکوائری کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب کابدعنوان عناصر کو کٹہرےمیں لانےکاعزم

 

Comments are closed.

Scroll To Top