تازہ ترین
پاکستان کرکٹ ٹیم 2018 میں اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم 2018 میں اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

لاہور (13 ستمبر 2017) پاکستان کرکٹ ٹیم 2018 میں اسکاٹ لینڈ میں 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007کے بعد پہلی بار اسکاٹ لینڈ ٹیم کے خلاف اس طرز کا بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 2018 میں 2 ٹیسٹ کی سیریز کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ اس کے ساتھ قومی ٹیم اسکاٹ لینڈ میں بھی 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ میچز 12 اور 13 جون کو بلفاسٹ میں کھیلے جائیں گے۔ جون ہی میں انگلش ٹیم بھی اسکاٹ لینڈ میں ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے 2 فل ممبرز اسکاٹ لینڈ کا دورہ کریں گے۔

قومی ٹیم کا جنوبی افریقا میں منعقدہ پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ ہوا تھا جس میں شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ ٹیم کو 51 رنز سے ہرایا تھا۔ 2013 میں قومی ٹیم نے 2 ون ڈے میچز کے لئے اسکاٹ لینڈ کا دورہ کیا تھا جس کا پہلا میچ پاکستان نے 96 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائرز، افغان ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 14رنزسے شکست

ورلڈکپ:آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے زیر کرلیا

Comments are closed.

Scroll To Top