تازہ ترین
چیئرمین نیب کا پی سی بی سمیت کھیلوں کے انتظامی اداروں میں مبینہ کرپشن کا نوٹس

چیئرمین نیب کا پی سی بی سمیت کھیلوں کے انتظامی اداروں میں مبینہ کرپشن کا نوٹس

اسلام آباد : (12 جنوری 2018) چیئرمین نیب  نے پاکستان کرکٹ بورڈ،پاکستان ہاکی فیڈریشن اورپاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے ملک میں کھیلوں کے انتظامی اداروں میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا۔

چیئرمین نے نیب حکام کو پی سی بی،ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ میں وسائل کے بے دریغ استعمال،آڈٹ رپورٹس اورعوامی شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔چیئرمین نیب نے دوماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران پندرہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ نو ہاوسنگ سوسائٹیوں سے لوگوں کے کروڑوں روپے واپس کروائےگئے۔

چیئرمین نیب نے نیب کے تمام ریجنل بیورو کو کرپٹ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کردیا

پی سی بی سربراہی :نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top