تازہ ترین
پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف

پیرس: (23 فروری 2018) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ’گرے لسٹ‘ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان الیگزینڈر ڈانیالے نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پاکستان کا نام ’گرے لسٹ‘ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کا نام گرے فہرست میں شامل کرنے کی خبروں کی ذمہ دار نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے  اور اس دوران پاکستان نے یہ اقدامات نہ اٹھائے تو اس کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔KSA, Turkey, China Blocked Motion To Put Pak on FATFواضح رہے کہ اس سے پہلے خبریں گردش کررہی تھیں کہ دنیا کے اہم ترین ممالک نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کا نام دہشتگردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں ڈالا جائے ۔ اس معاملے میں پاکستان کے برادر ملک ترکی نے پاکستان کی آخری وقت تک حمایت کی جبکہ دیگر تمام دوست عین موقع پر پاکستان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

آخری وقت پر چین نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے جبکہ پاکستان کو سعودی عرب کی بھی مکمل حمایت حاصل نہیں رہی اور روس نے بھی پاکستان کی مدد نہیں کی تاہم اب اس طرح کی گردش کرنے والی تمام خبروں کی ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے بعد تردید ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مغربی طاقتوں کا وار کامیاب، پاکستان گرے لسٹ میں شامل

 

Comments are closed.

Scroll To Top