تازہ ترین
پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا نیوز چینل ’’اب تک‘‘ پانچ برس کا ہوگیا

پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا نیوز چینل ’’اب تک‘‘ پانچ برس کا ہوگیا

کراچی: (19 اپریل 2018) پاکستانی صحافت میں معتبر نام ’’اب تک‘‘ سب کی خبر سب سے پہلے سب تک پہنچانے والا چینل پانچ سال کا ہوگیا ہے۔

پانچ سال قبل پاکستانی میڈیا کے افق پر ایک تارا چمکا جو دیکھتے ہی دیکھتے آسمان صحافت کا آفتاب بن گیا۔ 19 اپریل 2013ء کو پاکستانی صحافت کی تاریخ کا وہ سنہرہ دن تھا جب میڈیا انڈسٹری میں خبر کو اعتبار ملا۔ اب تک نے جھوٹ، افواہ اور اطلاع کے درمیان چھپے سچ کو تلاش کرنے کا بیڑہ  اٹھایا اور  ناظرین تک سچی خبر پہنچانے کی ذمہ داری لی۔اس وقت سے ’’اب تک‘‘ عوام کو سچی اور کھری خبریں بروقت پہنچانے کی ذمہ داری بخوبی نبھا رہا ہے۔ اب تک نے بریکنگ نیوز کو نہ صرف سب سے پہلے بریک کرنے کی روایت ڈالی بلکہ پچھلے پانچ سال سے اس شاندار روایت کو برقرار بھی رکھے ہوئے ہے۔ خبر کسی پر ظلم کی ہو، خبر کسی پر جبر کی ہو، خبر کسی بے کس کی ہو، خبر کسی لاچار کی ہو، اب تک بنا مظلوموں کی آواز، بے کسوں کا مسیحا اور لاچاروں کا سہارا۔جرم اخلاقی ہو یا کرمنل، کرپشن چھوٹی سطح کی ہو یا بڑی سطح کی، اب تک نے اپنے فرض سے کبھی منہ نہیں موڑا، کسی مجرم کا پیچھا نہیں چھوڑا اور نہ ہی کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے میں کسی مصلحت کو آڑے آنے دیا۔

اب تک نے ناظرین کو ملک بھر سے تاذہ ترین خبریں دیں اور دنیا بھر کے حالات و واقعات سے آگاہ رکھا۔ سیاست کے گلیارے ہوں یا کھیل کے میدان یا پھر شو بز ستاروں کی کہکشاں  ہو، اب تک اپنا قائدانہ کردار بہ حسن و خوبی نبھا رہا ہے۔آج ’’اب تک‘‘ کی پانچویں سالگرہ پر اعتبار کے پانچویں پڑاؤ پر، اب تک بلند صحافتی اقدار پر قائم رہنے کا عزم دھرا رہا ہے۔ ہم ایک بار پھر عہد کرتے ہیں کہ تمام صحافتی اصولوں اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو سچی، قابل بھروسہ اور تازۃ ترین خبروں اور حالات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

صدر مملکت کی مبارکباد

اب تک کی سالگرہ پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ابتک نے پانچ سال کی قلیل مدت میں اپنے ہم عصروں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اب تک کی پانچویں سالگرہ پر صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ادارہ اور اس کے ذمہ داران اور کارکنان کامیابی پر مبارکباد کے متسحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جس قسم کے حالات سے دوچار ہے اس پس منظر میں ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہم ہوتا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ خبر کی صداقت اور تجزیاتی صحافت کو فروغ دیں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ توقع کرتا ہوں کہ اب تک اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے قومی فریضہ نبھاتا رہے گا۔

آصف زرداری کی مبارکباد

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی اب تک نیوز کو پانچویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اب تک نیوز کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا انسانی اقدار اور انسانی حقوق کا بہترین ذریعہ ہے۔ اب تک نیوز کے کارکنوں اور انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔اب تک کی پانچویں سالگرہ پر آصف زرداری کی مبارکبادانہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے میڈیا بہتر کردار ادا کر سکتا ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے کا دفاع کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اب تک نے پانچ سالوں میں اپنے ہم عصروں میں نمایاں مقام حاصل کیا، صدر مملکت

اب تک کی پانچویں سالگرہ پر آصف زرداری کی مبارکباد

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top