تازہ ترین
پاکستان کا زمبابوے کو جیت کےلیے 365رنزکا ہدف

پاکستان کا زمبابوے کو جیت کےلیے 365رنزکا ہدف

بلاوایو(22جولائی، 2018)زمبابوے کے خلاف پانچویں اورآخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو365 رنز کاہدف دیدیا۔امام الحق اوربابراعظم نے سنچریز اورفخرزمان نے ففٹی بنائی۔فخرزمان نے تیزترین ہزاررنزبھی مکمل کرلئے۔

کوئنزکلب بلاوایومیں زمبابوے کےخلاف پانچویں اورآخری ایک روزہ میچ کاٹاس جیت کرسرفرازاحمد نے پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔پاکستان نے یاسرشاہ،فہیم اشرف اورعثمان شنواری کوآرام کاموقع دیا۔محمدعامر،حسن علی اورمحمدنواز کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

فخرزمان اورامام الحق نے ایک بارپھرٹیم کوایک سواڑسٹھ رنز کاپراعتماد آغازمہیا کیا۔ فخرزمان نے تیزترین ہزار رنزمکمل کرلئے۔فخرزمان نے پانچ میچوں کی سیریز میں کینیاکے خلاف زمبابوے کے کپتان ہیملٹن مساکاڈزاکے 467رنز کاریکارڈ بھی توڑدیا۔فخرزمان85رنزبناکرلیام روشے کی گیند پرریان مرے کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔امام الحق نے سیریز میں تیسری اورنومیچوں کے مختصرکیریئر میں چوتھی سنچری مکمل کرلی۔

اوپنر110رنزبناکرایل بی ڈبلیوہوئے۔شعیب ملک اورآصف علی نے 18،18 رنزبنائے۔بابراعظم 106 اورسرفرازاحمد5 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے آج قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک روزہ میچ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز کیا آج کی اننگز کے میں 20 رنز بنانے کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں ایک سال کے دوران تیز ترین1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔فخر زمان نے یہ کارنامہ 18 میچز میں انجام دیا جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز سر ویون رچرڈ اور قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم کے پاس تھا، انہوں نے 21 میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top