تازہ ترین
پاکستان کا ایرانی سرحدی محافظوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار

پاکستان کا ایرانی سرحدی محافظوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد ( 17اکتوبر، 2018)پاکستان نے ایران کی سرحد سے بارہ ایرانی سرحدی محافظوں کے اغواء کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں افواج گزشتہ سال قائم کئے گئے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ایرانی محافظوں کو تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں فریقوں کے ڈائریکٹرجنرلزرابطے میں ہے.

ذرائع کے مطابق ایرانی فوجیوں کو اغوا کرنے کا واقعہ پاک ایران سرحد پر پیش آیا۔ ایرانی فوجی سرحد پر ڈیوٹی پر معمور تھے جب انہیں اغوا کیا گیا۔ ایران کی فوج نے لاپتہ ہو جانے والے 12 ایرانی فوجیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ایران کے اغوا شدہ 12 فوجیوں کی تلاش کیلئے ایران کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top