تازہ ترین
پاکستان نے فاٹا انضمام سے متعلق افغان قیادت کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے فاٹا انضمام سے متعلق افغان قیادت کا بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد: (27 مئی 2018) پاکستان نےافغان قیادت کی جانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سےمتعلق بیان مسترد کر دیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ افغان قیادت سے منسوب افغان پریس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کا پارلیمانی فیصلہ پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات میں مداخلت نہ کرنے کےاصولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فاٹا انضمام: خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس 27 مئی کو طلب

فاٹا کے انضمام کا بل سینیٹ سے بھی منظور

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top