تازہ ترین
ون ڈے سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

ون ڈے سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

بلاوایو:(13 جولائی 2018) پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی آدھی ٹیم 55 رنز پر پویلن لوٹ گئی۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کیا اور 133 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخرزمان 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نے 30 جب کہ شعیب ملک نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔Image result for pak vs zim 1st odi 2018واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے ہرارے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نوجوان بلے باز امام الحق نے ون ڈے میں دوسری سینچری بنا لی

پاکستان سے سیریز، زمبابوے کا ناتجربہ کار پلیئرز پر انحصار

Comments are closed.

Scroll To Top