تازہ ترین
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، قومی سلامتی کمیٹی

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد: (02 جنوری 2018) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیردفاع، وزیرداخلہ اور تینوں مسلح افواج کے چیفس نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی، اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ امن کے قیام کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششیں سب کے سامنے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں  123 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا، اور 50 ہزار پاکستانیوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ملکی اندرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم

امریکا نے پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی، ڈونلڈ ٹرمپ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top