تازہ ترین
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، شاہ محمود قریشی

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، شاہ محمود قریشی

دوشنبے: (12 اکتوبر 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ علاقائی اختلافات دہشتگردی بڑے چیلنجز ہیں جن پر بات ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر بھرپور اعتماد رکھتا ہے اور ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ ہم مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے آپس تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہم نئے پاکستان کا سفر شروع کر رہے ہیں، ہم رکن ملک کی حیثیت سے اپنے مشترکہ اہداف حاصل کرنے کیلئے پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا اور موثر انسداد دہشتگردی آپریشن کیا۔ علاقائی اختلافات دہشتگردی بڑے چیلنجز ہیں جن پر بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔ پاکستان اپنی بندرگاہوں اور شاہراہوں کے ذریعے وسطی ایشیاء کو مختصر ترین راستے کی صورت میں سمندر تک رسائی دینے کے لئے پرعزم ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں پہلے کی طرح پھر تجارت، نقل و حمل اور توانائی تعاون کے سلسلے میں شہنگائی تعاون تنظیم پاکستان کوریڈور کے قیام کی اہمیت پر زور دوں گا۔

اس سے قبل گذشتہ وز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک وزیراعظم کوہر رسول زادا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اور تاجک وزیراعظم کی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی، بین الاقوامی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کےکونسل آف ہیڈزکے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کاتجارت اورسرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیر اعظم سے ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top