تازہ ترین
پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے، آرمی چیف

پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے، آرمی چیف

کابل: (13 فروری 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان دارالحکومت میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں آمی چیف نے کہا کہ خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں۔ پاکستان میں بچے کھچے دہشتگرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کا سہارا لے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد موثر بارڈر سیکیورٹی سسٹم نہ ہونے کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور وہ چاہتا ہے کہ کوئی دوسرا ملک بھی دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

آرمی چیف نے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top