تازہ ترین
پاکستان نے جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کیخلاف ووٹ دیا

پاکستان نے جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کیخلاف ووٹ دیا

اسلام آباد: (19 دسمبر 2018) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور جس کا مقصد سزائے موت کو ختم کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے سزائے موت کے حوالے سے اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق اس قرار داد کے خلاف ووٹ دیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر پاکستان کا ووٹ غلط درج ہوا، جس کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے یہ معاملہ اقوام متحدہ سیکریٹریٹ میں اٹھایا اور ریکارڈ کو درست کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

سندھ میں ڈاکٹرز کی کمی: حکومت کا بغیر امتحان کے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top