تازہ ترین
پاکستان نیوی کا بحری جہاز پی این ایس اصلت خیرسگالی دورہ پر بحرین پہنچ گیا

پاکستان نیوی کا بحری جہاز پی این ایس اصلت خیرسگالی دورہ پر بحرین پہنچ گیا

اسلام آباد: (20 دسمبر 2017) پاکستان نیوی کا بحری جہاز پی این ایس اصلت خیرسگالی دورہ پر بحرین پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی جہاز کی آمد پر پاکستانی سفیر جاوید ملک اور کیپٹن غلام اکبر کی جانب سے پرُوقار استقبالی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس اصلت کی بحرین آمد پر پاکستانی سفیر جاوید ملک اور کیپٹن غلام اکبر کی جانب سے پرُوقار استقبالی تقریب میں بحرین نیول چیف کموڈور محمد الاعصام، برادر ممالک کے سفیروں، بحرین میں تعینات نیول افسران اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شحصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان نیوی بحرین میں تعینات کمبائنڈ ٹاسک فورس کے اشتراک سے خطے کی امن اور سلامتی میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس  کا اعتراف کومبائنڈ ٹاسک فورس کی اعلی سطح کی قیادت نے بھی کیا ہے۔

پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ بحرینی نیول چیف کموڈور محمد الاعصام کی تقریب میں شرکت پاکستان اور بحرین کے مضبوط دفاعی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تقریب میں امریکا، چین، ترکی، اٹلی، برطانیہ، جرمنی، روس، جاپان، انڈونیشیا، سری لنکا، نیپال، سوڈان، سعودی عرب اور ملیشیا کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں تمام سفیروں نے مل کر خیرسگالی کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کے سربراہ کوترکش آرمڈ فورسز کااعلیٰ عسکری اعزاز تفویض

پاکستان، ترکی کی دوستی بے مثال اور اہم ہے، سربراہ پاک بحریہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top