تازہ ترین
پاکستان میں 6 ماہ میں 2 لاکھ 39 ہزار گاڑیاں فروخت

پاکستان میں 6 ماہ میں 2 لاکھ 39 ہزار گاڑیاں فروخت

اسلام آباد (11 جنوری 2018) گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 ماہ میں 2 لاکھ 39 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

ملک میں گاڑیوں کی فروخت کو ٹاپ گئیر لگ گیا۔ دسمبر میں گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد اضافے سے 19 ہزار 237 رہی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت 18 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 39 ریکارڈ کی گئی۔ 6 ماہ کے دوران 800 سی سی 32 ہزار 702 گاڑیاں، 1000 سی سی کی 23 ہزار 642 گاڑیاں اور 1300 سی سی کی 47 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت شرح سود 42 سال کی کم ترین سطح پر ہے جس کے باعث عوام لیز پر گاڑیوں کی خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ملک میں آن لائن ٹیکسی سروس کے شروع ہونے سے کئی افراد نئی گاڑیاں اس کاروبار میں لگانے کے لئے خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن نےڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چارچ سنبھال لیا

پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور مکمل واپسی چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top