تازہ ترین
پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد:(17 اکتوبر 2018) پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے۔ بین الاقوامی پولیو لیبارٹری اور قومی ادارہ صحت نے پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔

بین الاقوامی پولیو لیبارٹری اور قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پولیو کا شکار دو بچیوں میں سے ایک چار سالہ بچی کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جبکہ دوسری بچی کی عمر ساڑھے چار سال ہے جو کراچی کی رہائشی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیو وائرس بچیوں کو معذور کرنے میں ناکام رہا۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس دن بہ دن کمزور ہورہا ہے۔ پولیو کے خاتمے میں والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر آگئے

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top