تازہ ترین
پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستانی مینگو فیسٹول کا انعقاد

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستانی مینگو فیسٹول کا انعقاد

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستانی مینگو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی آم کو روشناس کروانا اور مارکیٹ میں پاکستانی آم کی کھپت بڑھانا تھا۔ تقریب کا اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

فیسٹیول کا افتتاح جدہ کے ایوان صنعت و تجارت کے ڈپٹی چیئرمین مازن بٹرجی، وائس چیئرمین جدہ چیمبر زید باسام، ایوان صنعت و تجارت کے فوڈ کمیٹی کے سربراہ نائف الشریف، سعودی وزارت تجارت کے ڈائریکٹر صالح نصر الشمرانی، اور پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے مشترکہ طور پر کیا۔تقریب کے آغاز میں جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا جس میں دیگر ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی۔

قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 1.8 ملین ٹن کی پیداوار کے ساتھ پاکستان دنیا میں آم کا پانچواں بڑا پیداواری ملک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تقریبا 57 ممالک کو آم برآمد کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کیا جائے، امریکی ایوان نمائندگان

اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4 ارب ڈالر دینے کو تیار

Comments are closed.

Scroll To Top