تازہ ترین
پاکستان فلم فیسٹیول کا میلہ آج نیو یارک میں سجے گا

پاکستان فلم فیسٹیول کا میلہ آج نیو یارک میں سجے گا

ویب ڈیسک:(07 جولائی 2018) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام دوسرے پاکستان فلم فیسٹیول کا میلہ آج اور کل امریکی شہر نیویارک میں سجے گا۔

فلم فیسٹیول کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے کیا ہے، فلمی میلے میں پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی۔فلم فیسٹیول میں میکال ذوالفقار اورعلی کاظمی کی فلم’’ نہ بینڈ نہ باراتی‘‘،گزشتہ برس ریلیز ہوئی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی کامیاب ترین فلم’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘دکھائی جائے گی۔فلمی میلے میں صنم سیعد، آمنہ شیخ اور عدنان ملک کی فلم ’’کیک‘‘، ماہرہ خان کی فلمیں ’’ورنہ‘‘اور’’سات دن محبت ان‘‘، علی رحمان اورحریم فاروقی کی فلم’’پرچی‘‘شامل ہیں۔فیسٹیول میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے بھی شریک ہوں گی جبکہ پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان، اداکار میکال ذوالفقار، شہریار منور، آمنہ شیخ، حریم فاروقی، زیب بنگش اور مہوش حیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں 193 ممالک کے سفارتکار پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ ماہرہ خان کے جلوے

برلن فلم فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پر، نئی فلم ’’ڈیمسل‘‘ کے پریمیئر کا اہتمام

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top