تازہ ترین
پاکستان غیرقانونی سگریٹس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن چکا

پاکستان غیرقانونی سگریٹس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن چکا

کراچی:(24 دسمبر 2018) اوکسفرڈ اکنامک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان غیر قانونی سگریٹ کی ایشیا میں سب سے بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔

حکومت کی جانب سے ملک میں تمباکو نوشی کی روک تھام کیلیے مرتب کی گئی پالیسی سے سگریٹ نوشی کے عادی افراد کی تعداد میں کمی نہیں ہوئی۔ عالمی تجزیاتی رپورٹ اوکسفرڈ اکنامکس کی جانب سے رپورٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 8ارب سے زائد سگریٹ خریدے جاتے ہیں جس میں سے تقریبا 5ارب سگریٹ قانونی لسٹڈ کمپنیاں فروخت کرتی ہیں۔

تین ارب سے زائد سگریٹ غیر قانونی طورپر تیار کرنے والی کمپنیاں فروخت کرتی ہیں، یوں قانونی طور پر 56فیصد سگریٹ فروخت ہو رہی ہیں جبکہ 40فیصد سے زائد غیر معیاری سگریٹس فروخت کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیاں انڈر انوائسنگ یا دیگر طریقوں سے ٹیکس ریونیو میں 43ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 15ارب روپے سے زائد ہڑپ کرجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہر قائد میں ایک بار پھر سی این جی کی فراہمی بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

Comments are closed.

Scroll To Top