تازہ ترین
پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کیا جائے، امریکی ایوان نمائندگان

پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کیا جائے، امریکی ایوان نمائندگان

واشنگٹن:(10 اگست 2018) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

امریکا دباؤ ڈالنے کیلئے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کرانے کی تگ ودو میں لگ گیا۔ اس سلسلے میں 16 رکن کانگریس نے وزیر خارجہ مائیک پامپیو اور وزیر خرانہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے چین سے اربوں ڈالر کا قرضہ لے رکھا ہے اور یہ ممالک چین کا قرضہ اتارنے کی سکت نہیں رکھتے۔رکن کانگریس کی جانب سے خط میں کہا گیا آٹھ ٹریلین ڈالر مالیت کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت دیے گئے قرضوں سے چین ان ممالک کی پالیسوں کو کنٹرول کررہا ہے نیٹ سری لنکانےبھی حال ہی میں آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ا رب ڈالر کا قرضہ لیا ہے جبکہ پاکستان بھی ایک بار پھر آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستان کی جانب سے کوئی بیل آوٹ پروگرم کیلئے درخواست نہیں ملی ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات چیت ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے چین سے 5ارب ڈالر کا قرض لے رکھا ہے اور پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائرکو سنبھالا دینے کیلئے درکار ہیں جبکہ پاکستان نے اب تک آئی ایم ایف سے 14 پروگرام لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4 ارب ڈالر دینے کو تیار

ڈالر کی قیمت خرید اور قیمت فروخت میں فرق بڑھ گیا

Comments are closed.

Scroll To Top