تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد: (15 ستمبر 2018) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایاجارہاہے۔ اس دن کومنانے کا مقصدجمہوریت کیلئے عوامی شعوربیدارکرنا اورغیرجمہوری قوتوں کاراستہ روکنے کیلئے آوازبلندکرنا ہے۔

عوام کے ذریعے عوام پرعوام کی حاکمیت جمہوریت کہلاتی ہے جس کی جائے پیدائش یونان کے شہرایتھنز کوماناجاتاہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے2007 میں جمہوریت کاعالمی دن منانے کاسلسہ شروع کرنے کااعلان کیاتھا۔ پہلی مرتبہ عالمی یوم جمہوریت پندرہ ستمبر 2008 کو منایاگیاتھا۔

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پاکستان سمیت دنیابھرمیں جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کومنانے کامقصد عوام میں جمہوریت کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے شعورپیدا کرنااورغیرجمہوری قوتوں کاراستہ روکنے کے لیے آواز اٹھانا ہے۔
دنیا کی زیادہ تر اقوام جمہوریت کواپنا اوڑھنا بچھونا بناچکی ہیں جبکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہونے کے باوجود یہاں جمہوریت مسلسل فوجی مداخلت کے باعث عدم استحکام سے دوچاررہی ہے۔

مسلسل تیسری بارعوام کی منتخب حکومت کواقتدار کی پرامن منتقلی اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان نے جمہوریت کے استحکام کی منزل کے حصول کے لیے اپناسفر بلاتعطل شروع کردیاہے تاہم پائیدارجمہوریت کے لئے ابھی بھی طویل سفرباقی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کسی بھی صورت میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے، سراج الحق

 

جمہوریت کو مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،شاہد خاقان عباسی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top