تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد:(09 دسمبر 2018) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مرکزی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال شرکت کرینگے۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جس میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

نیب کی جانب سے ملک بھرمیں انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس میں اسکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلباوطالبات سمیت اساتذہ کرام کو خصوصی طور پریہ پیغام دیا جارہا ہے کہ وہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

پاکستان میں انسداد بدعنوانی کیلئے حکومت کی سطح پر کیے گئے اقدامات خصوصاً نیب کی کارکردگی کو اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے سراہا ہے۔

چیئرمین نیب نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلے پرعزم ہے، نیب کی کاوشوں سے نہ صرف پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ عالمی برادری کابھی پاکستان پراعتماد بڑھاہے۔

یہ بھی پڑھیے

حوالہ ہنڈی کی رقم منتقل کرنے کی کوشش ناکام، 5 ملزمان گرفتار

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، غیر ملکی شہری گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top