تازہ ترین
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا

لاہور: (05 دسمبر 2018) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے بعد گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد تک کا کرایہ 540 روپے اضافے سے 5880 روپے ہو گیا ہے۔

کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر میل، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں 13 فیصد جب کہ تیزگام کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اور سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے اور غریب آدمی کی سواری کو بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ریلوے کرایوں میں 28 بار کمی کی گٸی لیکن موجودہ دور میں بے تُکی اور بغیر منصوبہ بندی چلائی گئیں جس کے باعث تمام مسافر ٹرینیں شدید ترین خسارے کا شکار ہیں۔سابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نئی مسافر ٹرینیں بغیر مسافروں کے چلائی جارہی ہیں اور ان کا خسارہ پورا کرنے کیلئے سارے ریلوے سسٹم پر اضافی کرائے کا بوجھ لادنا سخت زیادتی ہے۔

 

Related image

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

ریلوے ترقی نہیں کرے گی تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، شیخ رشید

Comments are closed.

Scroll To Top