تازہ ترین
پاکستان ریلویز کا عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلویز کا عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور:(5 جون 2018) پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پرُمسرت موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی پر آسانی کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے حکام کےمطابق عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں چلائی جائیں گی جس کے شیڈول کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر نے بھی منظوری دے دی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہو گی جو اگلے روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون کو دن 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوکر اگلے روز براستہ لاہور رات 8 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

تیسری ٹرین 13 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ فیصل آباد صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔چوتھی ٹرین 14 جون کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ بھکر اسی روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

  پانچویں عید اسپیشل ٹرین 19 جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ میانوالی اسی روز راولپنڈی رات 10بج کر 15منٹ پر پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ریلوے نے ہدف سے 25 فیصد زائد کا ریونیو کمایا

بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top