تازہ ترین
پاکستان روہنگیا مسلمانوں کیلئے اپنے دروازے کھول دے: پاکستان علما کونسل

پاکستان روہنگیا مسلمانوں کیلئے اپنے دروازے کھول دے: پاکستان علما کونسل

فیصل آباد: (12 ستمبر 2017) پاکستان علماء کونسل نے برمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیں تاکہ ان کو برمی فوج و حکومت کے مظالم سے بچایا جائے۔

چئیرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مسلم امہ کو متحد ہو کر مسلمانوں کی آواز بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے باز آجائیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستانی دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ہمارا ملک کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت برمی مسلمانوں کو رہنے کی جگہ دے تو پاکستان علماء کونسل 50 ہزار افراد کا خرچہ اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھئے

میانمار کے سفیر دفتر خارجہ طلب: احتجاجی مراسلہ حوالے کیا

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام: ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

Comments are closed.

Scroll To Top