تازہ ترین
پاکستان بیلٹ ریسلنگ کا دستہ 11 میڈلز جیت کر وطن واپس پہنچ گیا

پاکستان بیلٹ ریسلنگ کا دستہ 11 میڈلز جیت کر وطن واپس پہنچ گیا

لاہور (26 ستمبر 2017) پانچویں ایشئین گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان بیلٹ ریسلنگ کا 29 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے 11 میڈل جیت کر آنے والے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں پانچویں ایشئنز گیمز میں انڈور اور مارشل آرٹ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 11 میڈلز اپنے نام کر لئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس، سوئمنگ، ریسلنگ اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا۔ بیلٹ ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک سلور اور 10 براونز میڈل حاصل کئے۔

بیلٹ ریسلنگ میں میڈلز جیتنے کے بعد 4 خواتین کھلاڑیوں سمیت 29 رکنی دستہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچا تو پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ 11 میڈلز جیت کر آنے والے کھلاڑیوں نے اپنی جیت کو پاکستان کے نام کر دیا۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ امیر مختار کا کہنا ہے کہ ایشئنز گیمز میں کھلاڑیوں نے بیلٹ ریسلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے

ایشیئن کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ: پاکستان کےعنایت اللہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں کا دنگل آج اسلام آباد میں ہوگا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top