تازہ ترین
پاکستان بھر میں آج یوم اقلیت منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں آج یوم اقلیت منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک: (11 اگست 2018) پاکستان میں 11 اگست انتہائی اہمیت کاحامل دن ہے۔ قائداعظم محمدعلی جناح نے اسی تاریخ کو پاکستان کی پہلی دستورسازاسمبلی سے خطاب کیا۔ قائداعظم نے پاکستان کومثالی مملکت بنانے کاعزم اسی تاریخ کو کیا تھا۔

انہوں نے پاکستان میں موجوداقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ ترک وطن نہ کریں۔ اکتوبر 2008 میں حکومت نے اسی تاریخ کواقلیتوں کادن قراردیا۔ 11 اگست 1947 پاکستان کی پہلی دستورسازاسمبلی نے قائداعظم کواپنا پہلا صدر منتخب کیا تھا۔

یہ تاریخی اجلاس دو روز جاری رہا جس میں بانی پاکستان محمدعلی جناح کو قائداعظم کا لقب دینے کی قرارداد پاس کی گئی اورساتھ ہی ساتھ پاکستان کے پرچم کی بھی منظوری دی گئی۔

قائداعظم نے 11 اگست کوایک تاریخ سازخطاب میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہااس مملکت پاکستان میں وہ آزاد ہیں، اپنے مندروں میں جائیں، اپنی مساجد میں جائیں یا کسی اورعبادت گاہ میں آپ کاتعلق کسی مذہب، ذات پات یاعقیدے سے ہو کاروبارمملکت کا اس سے کوئی واسطہ نہیں۔

تقریر کے اختتام سے قبل قائداعظم نے پاکستان میں قیام پذیراقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ ترک وطن نہ کریں اورپاکستان کوہی اپنا وطن بنائیں۔

پاکستان میں اکسٹھ سال بعد بابائے قوم کے اس تاریخ سازخطاب کی روشنی میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے 23 اکتوبر 2008 کو 11 اگست کے دن کو پاکستان کا قومی یوم اقلیت قراردیا۔ اس دن کے موقع پرملک بھرمیں تقاریب کاانعقاد کیاجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیے

محترمہ فاطمہ جناح کا 125 واں یوم پیدائش

 

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 124واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top