تازہ ترین
پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کا 26 واں یوم پیدائش

پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کا 26 واں یوم پیدائش

ویب ڈیسک:(18 مئی 2018) پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی چھبیس ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، مریم مختیار آج بھی اہل وطن کےدلوں میں زندہ ہیں۔

مریم مختیار اٹھارہ مئی انیس سو بانوے کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی، مریم کے والد کرنل (ر) مختیار احمد شیخ پاک فوج میں شامل تھے، ایک فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ملک و قوم کیلئے کچھ کر دکھانے کی امنگ ان میں بچپن سے ہی موجزن تھی۔مریم مختیار نے چھ مئی دو ہزار گیارہ میں پاکستان ایئر فورس کو جوائن کیا اور چوبیس ستمبر دوہزارچودہ کو ایئر فورس سے گریجوایشن مکمل کیا، مریم مختیار ایک سو بتیس ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شریک تھیں۔ مریم مختیار نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں فائٹر جیٹ پائلٹ کی تربیت حاصل کی۔فلائنگ آفیسر مریم مختیار چوبیس نومبر دو ہزار پندرہ کو اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں، جب میانوالی کے قریب ان کا طیارہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا اور مریم مختیار حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئیں تھیں مریم مختار کو پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل ہے۔مریم مختار کا شمار لڑاکا طیارے کی ان پانچ خواتین پائلٹس میں ہوتا تھا، جنہیں محاذ جنگ تک جانے کی اجازت تھی۔ مریم مختار کو دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے ان کو تمغۂ بسالت سے بھی نوازا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے

دلیر اور جی دار پائلٹ شہید مریم مختار کو بچھڑے 2 برس بیت گئے

کراچی: پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ شہید مریم مختار سپرد خاک

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top