تازہ ترین
پاکستان اور چین کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان اور چین کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

اسلام آباد:(10دسمبر، 2018) پاکستان اور چین کے درمیان آج دفترِ خارجہ میں مذاکرات ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی چینی وفد سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چین مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی۔جبکہ چین کی جانب سے ڈپٹی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں ایک وفد مذاکرات میں شریک ہوگا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں :

یاد رہے کہ دو دن قبل پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کے سلسلے میں چینی دستہ پاکستان پہنچا ہے، یہ مشقیں 3 ہفتے جاری رہیں گی، مشقوں کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے خصوصی آپریشنز کیے جائیں گے۔

پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں جنگجو ششم 2018 میں دونوں ممالک کی ایس ایس جی گروپ کے دستے حصہ لیں گے، مشقوں کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

یاد رہے 2 دسمبر کو بھی پاکستان اورچین مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز پاکستان میں ہوا تھا، مشقوں کو شاہین – سیون کا نام دیا گیا تھا، ان مشقوں میں شریک چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، صدر مملکت

کراچی: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد کی ملاقات

Comments are closed.

Scroll To Top