تازہ ترین
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

ابوظہبی:(09 نومبر 2018) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے ہونگی۔ کیوی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دوسرے ون ڈے میں فخر زمان کیلئے جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج ابوظہبی میں دوسرے ون ڈے میں مد مقابل ہونگی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میدان نیوزی لینڈ کے نام رہا تھا۔ دوسرا میچ بھی شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں لازمی کامیابی درکار ہے۔ ایک صفر سے خسارے کے بعد دوسرے میچ میں فتح ہی گرین شرٹس کا مورال بحال کرسکتی ہے۔ دوسرے میچ میں کامیابی کی صورت میں سیریز نیوزی لینڈ کے نام ہوجائے گی۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف آخری 12 ون ڈے میچوں میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔ پاکستان نے کیوی ٹیم کیخلاف آخری ون ڈے میچ 2014 میں شارجہ میں جیتا تھا۔میچ جیتنے کیلئے سرفراز الیون کو ٹاپ آرڈر بیٹنگ خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔ فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں۔ تاہم دوسرے میچ میں فخر زمان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سرفراز احمد نے راس ٹیلر کی حرکت کو شرمناک قرار دیدیا

ٹرینٹ بولٹ کی پاکستان کیخلاف ہیٹ ٹرک

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top