تازہ ترین
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی

ابوظہبی:(15 نومبر 2018) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ سرفراز احمد اور کین ولیم سن نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ دونوں کپتان سیریز میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ابوظہبی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مقامبلہ ہوگا۔ سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں سرفراز احمد اور کین ولیم سن نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے، اس لیے صلاحیت سے بڑھ کر کھیلنا ہوگا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ وکٹ اچھی دکھائی دے رہی ہے، مخالف باؤلرز کو وکٹیں نہ دینے کی حکمت عملی اپنائیں گے۔

پاکستانی کپتان نے عندیہ دیا کہ ایک آدھ تبدیلی کے ساتھ آخری ٹیسٹ والی ٹیم ہی میدان میں اتاریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ابھی تجربہ دلانے کیلئے ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ان کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا ابھی کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ساؤتھ ایشین گیمز: قومی ویمن ویٹ لفٹنگ ٹیم کےلیے ٹرائیلز کا آغاز

ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

Comments are closed.

Scroll To Top