تازہ ترین
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی معاہدے، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی معاہدے، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان

اسلام آباد: (14 جولائی 2017) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اہم تجارتی معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ بیلا روس کا تجارتی وفد پاکستانی تاجروں سے تجارتی معاہدوں پر مذاکرات کرے گا۔

اسلام آباد میں بیلاروس کے وزیرصنعت ویٹالی ووگ نے وزیر صنعت غلام مرتضی جتوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بیلاروس کے وزیر نے دونو ں ممالک کے مابین ہونے والے تجارتی معاہد وں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران نجی شعبےکےدرمیان معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاہدوں سے دونوں ممالک کے تجارت اور مالیاتی شعبےمیں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

بیلا روس کا تجارتی وفد دورے کے دوران پاکستانی تاجروں سے تجارتی معاہدوں پر مذاکرات کرے گا۔ گزشتہ 2 سالوں میں دونوں ممالک میں دو طرفہ باہمی تعلقات میں تیزی آئی ہے۔ دریں اثناء وزیر صنعت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے رمضان پیکیج کے دوران غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیے

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا نوٹس

پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5.3 فیصدکے لگ بھگ رہےگی، آئی ایم ایف رپورٹ

 

Comments are closed.

Scroll To Top