تازہ ترین
پاکستان اور بھارت کا تعلقات میں بہتری کیلئے اہم قدم

پاکستان اور بھارت کا تعلقات میں بہتری کیلئے اہم قدم

ماسکو:(20 اگست 2018) پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے اور امن مشقیں 22 سے 29 اگست تک روس میں ہوں گی۔ امن مشقوں میں پہلی بارپاکستان اوربھارت کے فوجی دستے شریک ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشقوں کا آغاز 22 اگست سے روس میں ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے 80 فوجیوں پرمشتمل دستہ فوجی مشقوں میں شامل ہوگا۔بھارت کی جانب سے تقریباّ 200 فوجی امن مشقوں میں حصہ لیں گے۔ امن مشقوں میں چین کے دستے کی تعداد 600 سے زائد ہوگی۔امن مشقوں میں 8 رکن ممالک کے 3 ہزار فوجی شریک ہونگے۔ امن مشقوں میں پہلی بارپاکستان اوربھارت کے فوجی دستے شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

اسپین کے پولیس اسٹیشن پر چاقو بردار حملہ آور ہلاک

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top