تازہ ترین
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کی تصویری جھلکیاں

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کی تصویری جھلکیاں

ویب ڈیسک:(20 اکتوبر 2018)پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر نے اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کی تصویری جھلکیاں

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے محمد حفیظ کا نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد ایک انداز، ساتھ میں امام الحق بھی موجود ہیں۔محمد حفیظ اور امام الحق نے پہلی وکٹ کے لیے 205 رنز کی شراکت قائم کی۔پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد حفیظ سنچری کی تکمیل پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں، انہوں نے 126 رنز کی اننگز کے دوران 15 چوکے لگائے۔ٹریوس ہیڈ نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عثمان خواجہ کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 132رنزجوڑے۔پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹریوس ہیڈ کی قیمتی وکٹ حاصل کرنے پر محمد حفیظ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ جشن منا رہے ہیں۔آسٹریلین اوپنر ایرون فنچ دفاعی شاٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے 31رنز بنائے۔آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین رن آؤٹ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی۔یاسر شاہ نے چائے کے وقفے کے بعد دو اوورز میں تین وکٹیں لے کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا تھا۔دبئی ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی مصافحہ کر رہے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سرفراز احمد اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ۔آسٹریلین ٹیم کے کپتان صرف تین گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ایرون فنچ کو آؤٹ کرے کے بعد محمد عباس ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ جشن منا رہے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے کے بعد محمد عباس سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آخری آسٹریلین بلے باز جون ہولینڈ کے آؤٹ ہونے کا منظر۔میچ اور سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلین کرکٹرز مایوس کھڑے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد قومی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بھارت میچ کی تصویری جھلکیاں

فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تصویری جھلکیاں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top