تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات

اسلام آباد: (08 نومبر 2018) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیکنیکی سطح کے مذاکرات آج دوسرے روز بھی جاری رہے۔

پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معیشت کے مختلف شعبوں کا ڈیٹا شیئر کیا جارہا ہے۔

مذاکرات کے دوسرے دن  آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ  پاور سیکٹر کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔ وفد کو پاور سیکٹر میں ہونے والے سرکلر ڈیٹ، سبسڈی کی تفصیلات، لائن لاسسز اور وصولیوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے گے۔مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات کا یہ سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔

پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 7 ارب ڈالرز تک مالی ضروریات کی درخواست کرسکتا ہے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ  آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دو ہفتوں کے دورے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top