تازہ ترین
پاکستان اور امریکہ کا سفارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور امریکہ کا سفارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: (08 جون 2018) پاک امریکہ سفارتی تعلقات میں برف پگھلنے لگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سیاسی اور عسکری سطح پر رابطوں میں سفارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاک امریکہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستانی دفتر خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتی کشیدگی میں کمی کیلئے مرحلہ وار دونوں اطراف سے پابندیاں کم کی جائیں گی۔امریکہ کی جانب سے اعتماد کی بحالی کیلئے جلد پاکستانی سفارتکاروں پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی جائی گی۔ نرمی کے بعد پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں پر عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کرے گا

امریکہ نے 11 مئی کو امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس کے جواب میں دفتر خارجہ نے پاکستان میں موجود امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا فون

امریکی جنرل کا آرمی چیف کو ٹیلیفون، سبیکا کی موت پر اظہار افسوس

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top