تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحاج جاری

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحاج جاری

کراچی:(12اکتوبر، 2018) ڈالر کی قدر میں غیر متوقع اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان جاری ہے، مارکیٹ 500 پوائنٹس کمی کے بعد 37ہزار 515 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز بھی مندی سے ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو پوائنٹس میں کمی واقع ہوئی، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 37ہزار 515 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

گذشتہ روز مارکیٹ کے اختتامپر ہنڈرڈ انڈیکس 38ہزار 398 پر بند ہوئی تھی،معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر میں اتار چڑھاؤ کے باعث اسٹاک مارکیٹ بے یقینی کے صورت حال سے دوچار ہے۔

دوسری جانب آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے سستا ہوا،جس کے باعث ڈالر کی قیمت ایک سو اکتیس روپے اسی پیسے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوگئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top