تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 574 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 574 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

کراچی:(14 دسمبر 2018) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رہی اور 100 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 580 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر مجموعی طور پر 574 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار حصص میں تیزی رہی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعےکو 100 انڈیکس میں مارکیٹ کا آغاز 38 ہزار گیارہ پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان کے باعث حصص کے کاروبار میں تیزی آئی اور سرمایہ کاروں نے بھی کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: سی این جی اسٹیشنز کل سے کھلنے کا امکان

سعودی امدادی پیکج کے مزید ایک ارب ڈالرپاکستان کو موصول

Comments are closed.

Scroll To Top