تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

کراچی:(19 دسمبر 2018) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ مندی سے نہ نکل سکی ۔ کاروبارکااختتام 52 پواٗنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 69 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔ ادھر سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ دیکھاگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی سے باہر نہ آسکی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی بدستور مندی برقرار رہی ۔ مارکیٹ کا اختتام 52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 63 کی سطح پر ہوا۔مارکیٹ کے دوران 327 کمپنیز کے 10 کروڑ سے زائد شیئر کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 4 ارب 71 کروڑ ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کمی کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار 950 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے اضافے سے 139 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا ایک اور منی بجٹ لانے پر غور

برطانیہ سے 2017 میں دوسرے ممالک کو 21 ارب پاؤنڈ بھیجے گئے

Comments are closed.

Scroll To Top