تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 434 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 434 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

کراچی:(15 نومبر 2018) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 428 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ کاروبار کے شروع میں ہی مارکیٹ میں 120 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن یہ تیزی لمحاتی ثابت ہوئی اور مارکیٹ جلد منفی زون میں چلی گئی۔تھوڑی دیر کیلئے 100 انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا، تاہم مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی آئی اور انڈیکس میں 130 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔

اس کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور سرمایہ کار سرگرام رہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 434 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 428 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران 362 کمپنیوں کے 33 کروڑ سے زائد شیئرز میں کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

 

اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Comments are closed.

Scroll To Top