تازہ ترین
پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے چار ارب ڈالر قرض لینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے قرض دینے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔ جس کے لیے کاغذی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے، بینک کو نئی حکومت کے آنے کا انتظار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیل میں سعودی عرب نے کردار ادا کیا جو پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ستمبر تک کرنا ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر آپشنز بشمول دوست ممالک سے قرضہ یا بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل بعض منصوبوں کیلئے نو ارب 94 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری

ایف بی آر نے برطانیہ میں مقیم 600 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری کردیے

Comments are closed.

Scroll To Top