تازہ ترین
پاکستانی میڈیا اور پارلیمنٹیرینز پر مشتمل وفد کا سعودی عرب میں آئی ایم سی ٹی سی کا دورہ

پاکستانی میڈیا اور پارلیمنٹیرینز پر مشتمل وفد کا سعودی عرب میں آئی ایم سی ٹی سی کا دورہ

ویب ڈیسک: (05 نومبر 2018) پاکستانی میڈیا اور پارلیمنٹیرینز پر مشتعمل وفد نے سعودی عرب میں آئی ایم سی ٹی سی کا دورہ کیا ہے، وفد کو انسدا دہشتگردی سے متعلق کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا گیا، وفد میں اب تک کی اینکر پرسن فریحہ ادریس بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیا اور پارلیمنٹیرینز پر مشتعمل وفد نے سعودی عرب میں آئی ایم سی ٹی سی کا دورہ کیا ہے، وفد کو انسدا دہشتگردی سے متعلق کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا گیا، وفد میں اب تک کی اینکر پرسن فریحہ ادریس بھی شامل ہیں۔

فریحہ ادریس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم سی ٹی سی میں اکتالیس مسلم ممالک شامل ہیں اور اس کے سربراہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ہیں۔ یہ عظیم اتحاد دنیا اور بالخصوص مسلم ممالک سے انسداد دہشتگردی کیلئے کام کررہا ہے۔ آئی ایم سی ٹی سی میں ہر ملک کا ایک کارنر قائم ہے جس میں اس ملک کے وفود کائونٹر ٹیررازم کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔

آئی ایم سی ٹی سی کا مشن مسلم ممالک سمیت پوری دنیا کو پرامن بنانا ہے اور اس کا یہ پیغام پوری دنیا تک پھیلایا جائے گا۔ دنیا میں موجود دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا آپس میں اتحاد ہے اور یہ اطلاعات کا باہمی تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ آئی ایم سی ٹی سی کا مقصد دہشت گردوں کی کوششوں کو کامیاب ہونے سے قبل ہی ناکام بنادینا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبایئے

آئی ایم سی ٹی سی کا ایک مقصد اسلامی احکامات کو غلط طریقے سے استعمال کئے جانے کے رجحان کا خاتمہ بھی ہے۔ آئی ایم سی ٹی سی ایک بڑا نیٹ ورک ہے اور اس کی قیادت پاک فوج کے سابق سربراہ کے پاس ہونا پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات کامیاب رہی، فواد چوہدری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top