تازہ ترین
پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں کمی متوقع

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں کمی متوقع

اسلام آباد:(13 جولائی 2018) امریکی ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی شرح نمو آئندہ سال نصف فیصد کم ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے بلومبرگ نے پاکستانی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی شرح نمو آئندہ سال نصف فیصد کم ہوسکتی ہے۔سال 2020 تک پاکستانی معاشی شرح نمو 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مہنگائی میں 4.98 فیصد رہے گی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2019 میں مہنگائی کی شرح 6.89 فیصد تک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ستمبر 2018 تک پاکستان میں شرح سود ساڑھے 7 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہران کار کی پیداوار نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ

گیس اینڈ آئل پاکستان کا ڈیمز کی تعمیر کیلیے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کا عطیہ

Comments are closed.

Scroll To Top