تازہ ترین
پاکستانی قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے متحرک ہیں، وزیرخارجہ

پاکستانی قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے متحرک ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد: (17 اکتوبر 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے متحرک ہیں۔ پاک، ایران ڈی جی ایم اووز کے مابین ہاٹ لائن رابطہ موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس دوران ایرانی وزیرخارجہ نے پاک ایران سرحد کے قریب 12 ایرانی سیکیورٹی گارڈز کی گمشدگی کا معاملہ اٹھایا جبکہ گارڈز کے اغواء کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے مغوی ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ میر جاوہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فضائی نگرانی اور مزید اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جب کہ پاک، ایران ڈی جی ایم اووز کے مابین ہاٹ لائن رابطہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بین الاقوامی خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سے متصل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے سرحدی علاقے میر جاوہ میں تعینات 14 سیکیورٹی اہلکاروں کواغوا کرلیا گیا ہے۔

یرغمال بنائے گئے اہلکاروں میں سے پانچ کا تعلق بارڈر فورس جبکہ دو کا پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کا معاملے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top