تازہ ترین
پاکستانی فٹبال ٹیم لاہور سے فلسطین روانہ ہوگئی

پاکستانی فٹبال ٹیم لاہور سے فلسطین روانہ ہوگئی

لاہور (14نومبر، 2018)پاکستانی فٹبال ٹیم لاہور سے فلسطین روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستانی ٹیم براستہ دبئی اردن سے فلسطین پہنچے گی۔فلسطین کے دورے میں ملکی فٹبال ٹیم فلسطین سے دوستانہ میچ کھیلے گی۔

https://twitter.com/SaddamSH17/status/1062443858640953345

واضح رہے کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان دوستانہ میچ 16 اکتوبر کو کھیلاجائےگا۔

پاکستان کے سکواڈ میں 17 کھلاڑی اور 4 آفیشلز شامل ہیں۔ منتخب کھلاڑیوں میں یوسف اعجاز بٹ، احسان اللہ، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، عدنان یعقوب، صدام حسین، عمیر علی، حسن بشیر، محمد علی، محمود خان، نوید رحمان اور منںصور شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ جوز انتونیو ناگورا،۔معاون محمد حبیب، ٹرینر جوز پورٹیلا اور محمد عدنان بھی ہمراہ ہیں۔

ہیڈ کوچ جوز انتونیو نا گورا کا کہنا ہے کہ آئندہ چیلنجز کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم کا زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنا ضروری ہے، پی ایف ایف کی طرف سے کھلاڑیوں کو ہرممکن مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، امید ہے کہ ٹیم بہتری کی طرف اپنا سفر جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ویٹرنز ورلڈ کپ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی

صدر مملکت عارف علوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کی ملاقات

Comments are closed.

Scroll To Top