تازہ ترین
پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب

پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب

ویب ڈیسک:(18 ستمبر 2018) فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’کیک‘ کو ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا۔

خیال رہے کہ آسکر کیلئے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو ’غیر ملکی‘ زبان کی کیٹیگری کیلئے منتخب کرتی ہیں۔گزشتہ برس پاکستانی کمیٹی نے فلم ’ساون‘ کا انتخاب کیا تھا، جس کا مقابلہ دنیا کی 91 دیگر فلموں سے تھا۔

اس بار آسکر کیلئے فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی کمیٹی نے فلم ’کیک‘ کا انتخاب کیا ہے، جس کا نام جلد ہی اکیڈمی کو بھجوا دیا جائے گا۔آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم پاکستانی کمیٹی نے کیک کو آسکر کیلئے منتخب کردیا، جس کا نام جلد ہی ایوارڈ دینے والی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔

’کیک‘ کا مقابلہ دیگر تمام ممالک کی غیر زبان کی کیٹیگری میں بننے والی فلموں سے ہوگا۔دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی آسکر کو فلمیں بھجوائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور رواں برس کے آخر تک تمام ممالک اپنی فلموں کے نام بھجوا دیں گے، جس کے بعد آئندہ برس جنوری میں اکیڈمی نامزد فلموں کا اعلان کرے گی۔

91 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب رواں برس فروری میں منعقد ہوگی، گزشتہ برس یہ تقریب مارچ میں منعقد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ’کیک‘ کو یو کے ایشین فلم فیسٹیول کی جانب سے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔عاصم ملک کی اس فلم میں صنم سعید اور عدنان ملک سمیت دیگر اداکاروں نے جوہر دکھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ ’گیم آف تھرونز‘ کے نام

ماہرہ خان کا ثانیہ مرزا کے متوقع ننھے مہمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top