تازہ ترین
پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک:(19 جون 2018) پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے چین میں منعقدہ شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

پہلے شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کا آغاز 13 جون کو ہوا، جو 17 جون تک جاری رہا۔ فلم فیسٹیول میں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے علاوہ دیگر 4 پاکستانی فلموں ’ پرچی، بن روئے اور چلے تھے ساتھ ساتھ‘ کی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔

فلم فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ چین، روس، بھارت، کرغیزستان، اور تاجکستان سمیت دیگر ممالک کی 55 فلموں کی نمائش کی گئی۔

فلم کی مرکزی جوڑی مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ فلم فیسٹیول کی اسپیشل جیوری کیٹیگری میں 12 ممالک کی فلمیں شامل تھیں، جن میں سے یہ اعزاز پاکستانی فلم کو حاصل ہوا۔

Eid Mubarak all the way from China. I am very privileged to have been at the First Shanghai Cooperation Organisation (SCO) Film Festival being held in Qingdao for the past few days where two of my films were representing Pakistan. It has been a fabulous event where we were able to build on the special friendship our two nations share. I am proud to share that our film, "Punjab nahi Jaungi" has picked up the special jury award against competition from films from 12 other nations... This is a major honour for our fledgling industry and one that shows that we can compete with the best in the world. Many congratulations to the whole PNJ team on this much deserved accolade ! We are bringing it home !!! ♥🤩 @saeedhumayun #MehwishHayat #HumayunSaeed #Punjabnahijaungi #specialjuryaward #scofilmfestival

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

اداکارہ مہوش اور اداکار ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی۔

مہوش حیات نے لکھا کہ وہ بہت شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پہلے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹول میں شرکت کی جس میں ان کی دو فلموں کی نمائش ہوئی۔

مہوش حیات نے چین میں فلم کی کامیابی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے فخر کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلمیں دنیا میں سب کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

ہمایوں سعید نے بھی ایوارڈ وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور فلم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا پہلا پوسٹر جاری

صبا قمر کا رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top