تازہ ترین
پاکستانی جھنڈا پہن کر ایوارڈ وصول کرنے پرفخرہے، مومنہ مستحسن

پاکستانی جھنڈا پہن کر ایوارڈ وصول کرنے پرفخرہے، مومنہ مستحسن

ویب ڈیسک: (13 جنوری 2018) پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو امریکہ کی سٹونی بروک یونیورسٹی کی جانب سے’40 انڈر 40‘کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

نیویارک میں واقع سٹونی بروک یونیورسٹی جہاں سے گلوکارہ نے بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور اپلائیڈ ریاضی کے مضامین میں تعلیم مکمل کی ہے،نےانہیں یہ اعزاز دو ہزار سترہ میں سماجی خدمات میں سرگرم رہنے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔مومنہ مستحسن نے ایوارڈ ٹرافی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی جس میں لکھا  کہ وہ شکرگزار ہیں کہ انہیں ’’40 انڈر 40 ‘‘کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔انہوں نے لکھا مجھے فخر ہے کہ میں نے یہ ایوارڈ پاکستان کا جھنڈا پہن کر وصول کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مومنہ مستحسن دنیا کی سو با اثر خواتین کی فہرست میں سے بھی ایک قرار دی گئی تھیں اس کے علاوہ برطانوی میگزین کی جانب سے شائع کی گئی پچاس پُرکشش اور دل کش ترین خواتین کی فہرست میں بھی وہ سینتیس ویں نمبر پر قرار دی گئی تھیں۔

:یہ بھی پڑھئیے

پہلا عالمی فلم فیسٹول مارچ میں منعقد ہوگا

خواتین کے لیے سعودی عرب میں گاڑیوں کی پہلی نمائش

 

Comments are closed.

Scroll To Top